جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں جنس کی تبدیلی کے رجحان میں اضافہ، مرد سے عورت بننے کا عمل تیز

11 نومبر, 2021 13:00

اسلام آباد : پاکستان میں جنس کی تبدیلی کے عمل میں حیران کن اضافہ ہو گیا، تین برس میں مرد سے عورت بننے کو ترجیج دی گئی ہے۔

موجودہ حکومت میں اچھی معشیت کی خبریں تو ایک طرف مگر کبھی گدھوں کی تعداد میں اضافے کی خبر سامنے آتی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان بالا میں پیش کی تفصیلات نے ہر پڑھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ تین برس میں مرد سے عورت بننے کو ترجیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لڑکی نے جنس کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین سالوں میں اٹھائیس ہزار سات سو تئیس افراد نے طبی بنیاد جنس تبدیل کرائی، جن میں سے سولہ ہزار پانچ سو تئیس افراد نے مرد سے عورت میں جنس کی تبدیلی کا عمل کرایا۔

رپورٹ کے مطابق بارہ ہزار ایک سو چون افراد ایسے تھے کہ جنہوں نے عورت سے مرد میں جنس تبدیل کرائی۔ مرد سے ٹرانسجینڈر میں نو میں اور ٹرانسجیڈر سے مرد میں اکیس افراد نے جنس تبدیل کرائی، نو افراد ٹرانسجینڈر سے عورت میں تبدیل ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top