جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، کراچی میں 695 مریض سامنے آگئے

04 جولائی, 2021 14:27

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز کی شرح پھر دس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے چھ سو پچانوے مریض سامنے آئے۔ کراچی میں آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ آٹھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر 15 افراد کورونا وائرس کے سسب زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے

صوبائی محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے کُل بتیس شہریوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ سات فیصدریکارڈ کی گئی۔ سندھ کے دیگر تمام شہروں میں ایک سو تنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ تاہم اس وقت صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح پانچ اعشاریہ ایک نو فیصد ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top