جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹرین حادثوں پر عمران نیازی کو کابینہ سمیت فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے : سعید غنی

07 جون, 2021 12:38

کراچی : سعید غنی کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثوں پر عمران نیازی کو اپنی نااہل و نالائق کابینہ سمیت فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی رپورٹ کے باوجود غفلت کیوں برتی گئی؟ شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ اس نااہل دور حکومت میں ٹرینوں کے حادثے معمول بن گئے ہیں، ٹرین حادثوں پر استعفے کے مثالیں دینے والے عمران نیازی کو اپنی نااہل و نالائق کابینہ سمیت فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سنگین لاپرواہی پر مکمل جامع و شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔ جب سے یہ نااہل حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے ہر ادارہ تباہ ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top