جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کی دعوت پر عمران خان کی بدتہذیبی سے دھچکا پہنچا : اسحاق ڈار

04 فروری, 2023 10:30

اسلام آباد : وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عمران خان خود غرض ہے، ان کا بدتہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے گزشتہ روز کیئے گئے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ غیر ذمے دارانہ ٹوئٹ کا مقصد سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ اس ٹوئٹ کا مقصد سیاسی ماحول گندا کرنا ہے۔ انہوں نے ملک کی معیشت کو 24ویں سے 47ویں نمبر پر پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس، نا اہلی اور بے پناہ قرض چڑھائے۔ عمران خان کی حکومت میں کرپشن چھائی رہی۔ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عوام کو تکلیف پہنچی۔ .

یہ بھی پڑھیں : زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا : وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں عمران خان خود غرض، ایک خود پرست اور خبطی ہے۔ وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ شہباز شریف نے عمران خان کو ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے مدعو کیا۔ شہباز شریف نے عمران خان کو قومی ڈائیلاگ کے لیے مدعو کیا۔ عمران خان کا اس بدتہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top