جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

‏عمران خان بیوی کی سہیلی کا ذمہ دار، لیکن شہباز شریف اپنے خاندان کا نہیں؟ فیاض چوہان

06 مئی, 2022 16:22

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عجب ہے کہ نواز شریف ارب پتی بننے والے بچوں کا بھی ذمہ دار نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اپنی بیوی کی سہیلی کے معاشی معاملات کے ذمہ دار قرار پاتے ہیں، لیکن شہباز شریف اپنی بیوی، بچوں اور داماد کی کرپشن اور جائیدادوں کا ذمہ دار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرح شہزادی عرف فرح گوگی کو یو اے ای سے واپس لانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سلطان مفرورالدین ارطغرل نواز شریف اپنی اولاد کی کرپشن، منی لانڈرنگ کا ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عجب منطق ہے کہ نواز شریف اپنے 16 اور 18 سال کی عمر میں ارب پتی بننے والے بچوں کا بھی ذِمہ دار نہیں ہیں۔ قانون شریف خاندان اور ان کے حواریوں کی خواہشات کے تابع نہیں، سب کے لیے برابر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top