جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے کی وصولی میں بہتری

26 دسمبر, 2020 16:11

اسلام آباد : سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے میں بہتری آئی ہے۔ 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے گئے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق سال 2020 کے لئے 8 دسمبر سے اب تک مزید 3 لاکھ 77 ہزار گوشوارے داخل ہو چکے ہیں۔ اب تک 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے۔ اس ضمن میں گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 31 ارب روپے اکھٹا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کا تنخواہ دار افراد کے لیئے انکم ٹیکس فارم اردو میں متعارف

پچھلے سال اس عرصہ میں 19 لاکھ 83 ہزار گوشوارے جمع ہوئے۔ ادا شدہ انکم ٹیکس 16 ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال گوشواروں کے ساتھ دو گنا ٹیکس جمع ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top