جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

استعفیٰ نہیں دونگا، آخری گیند تک مقابلہ کروں گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی: وزیراعظم

31 مارچ, 2022 20:58

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، ملک کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا، میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے لیے اہم بات کرنی ہے، پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں میری طرح کا شخص سیاست میں کیوں آیا، مجھے جتنی ضرورت تھی اتنا پیسہ تھا، میرے پاس سب کچھ تھا، اللہ نے مجھے سب کچھ دیا جس پر شکر گزار ہوں، میرے والدین نے پاکستان کی تحریک میں حصہ لیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینے کی ریاست بنائیں گے، طاقتوروں کو قانون کی گرفتار میں لانا انصاف ہے، خودداری میرے منشور میں شامل تھی، 14 سال میرا مذاق اڑایا گیا لیکن میں سیاست میں رہا، بہت لوگوں نے کہا آپ کو سیاست کی کیا ضرورت تھی، دہشت گردی کے خلاف پاکستانیوں کو ذلت کا نشانہ بنایا گیا، اپنی قوم کو کسی کی غلامی نہیں کرنے دوں گا، ہمیشہ کہا کسی کے سامنے جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کچھ لوگوں نے دوسرا راستہ اختیار کرلیا ہے، ایمان میں کمی کی وجہ سے ہم پیسے اور خوف کی پوجا کرتے ہیں، وسطی ایشیا سے لوگ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں آتے ہیں، اقتدار ملتے ہی فیصلہ کیا تھا ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہوگی، آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب یہ نہیں کسی ملک کے خلاف ہوں گے، کبھی نہیں کہا کہ ہم اینٹی امریکا یا اینٹی بھارت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے: چینی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی پالیسیوں کے خلاف ہوں، ہر جگہ کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہمیں کیا ضرورت ہے اپنے ملک کو کسی کی جنگ میں لے جائیں، مشرف نے غلطی کی کہا کہ ہم امریکا کے اتحادی ہیں، مشرف نے کہا ہم جنگ لڑرہے ہیں، دنیا بھر سے جہادی لائے گئے، قبائلی علاقوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، پُر امن علاقے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو امریکا سے پیغام آتا ہے، پیغام وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ ہماری قوم کے خلاف ہے، کہا گیا عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان کو معاف کردیں گے، کہا عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو سخت نتائج کا سامنا ہوگا، کوئی زبانی دھمکی نہیں دی گئی بلکہ آفیشل مراسلہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے سوال ہے کیا یہ ہماری حیثیت ہے، وجہ نہیں بتائی بس کہا عمران خان نے روس جانے کا تنہا فیصلہ کیا، ہمارے سفیر کو کہا گیا عمران خان کی وجہ سے دورہ روس ہوا، ہمارے یہاں جو 3 لوگ ان کو پسند آگئے ہیں ان کی خاصیت کیا ہے؟، ان تینوں لوگوں کے اقتدار میں ملک میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ہمیں بتایا گیا جب تک عمران خان ہیں ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہوسکتے۔ فضل الرحمان امریکی سفیر کو کہتا تھا کہ ہمیں اقتدار میں آنے دیں، بھارتی صحافی بتاتی ہیں نواز شریف مودی سے چھپ چھپ کر ملتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو خط سے متعلق سب معلوم ہے: وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اتوار کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، ملک کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا، میرے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے جانتے ہیں آخری گیند تک کھیلتا ہوں، تحریک عدم اعتماد میں دیکھیں گے کون اپنا ضمیر بیچ کر آتا ہے، ضمیروں اور ملکی سالمیت کا سودا ہورہا ہے، آزاد خارجہ پالیسی کی کوشش کرنے والی حکومت کو گرایا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top