جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 249 کی سیٹ جیت چکے، ڈسکہ گیم پلان ٹو نہیں چلنے دیں گے : مریم اورنگزیب

30 اپریل, 2021 10:39

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈسکہ گیم پلان ٹو نہیں چلنے دیں گے، اسماعیل این اے 249 کی سیٹ جیت چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے این اے 249 کے نتائج سے متعلق الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور مفتاح اسماعیل این اے 249 کی سیٹ جیت چکے ہیں۔ بلدیہ، کراچی کے حلقے کے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر ڈسکہ گیم پلان ٹو نہیں چلنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 : مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی پر حلقہ انتخاب میں ہنگامہ کرنے کی سازش کا الزام

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مخصوص حلقوں کے نتائج میں دکھائی جانے والی شرح پورے حلقے میں مجموعی ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے زیادہ کیسے؟ الیکشن کمیشن ڈسکہ والی دھند بلدیہ کے انتخابی نتائج پر آنے سے روکنے کے لئے فی الفور اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفس میں موجود فارم 45 اتنے دھندلے ہیں کہ پڑھے ہی نہیں جا رہے۔ ہم یہ دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، بلدیہ کے عوام کا ووٹ لوٹنے نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top