مقبول خبریں
گوادر تربت اور مکران لوڈ شیڈنگ کی وجہ ایران ہے : حماد اظہر
اسلام آباد : حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گوادر تربت اور مکران لوڈ شیڈنگ کی وجہ ایران ہے۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایران میں بجلی کے شارٹ فال کے باعث گوادر تربت اور مکران میں لوڈشیڈنگ ہے۔ ان علاقوں کا انحصار ایران سے درآمدی بجلی پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے: فواد چودھری
انہوں نے کہا کہ یہ تینوں علاقے قومی گرڈ سے منسلک نہیں۔ ایرانی حکومت سے بات کر کے بجلی سپلائی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کیلئے 2 سال کا وقت درکار ہے۔