جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر اسٹیٹ بینک کو وائس رائے کے طرز کے اختیارات دئیے جارہے ہیں : محمد زبیر

24 مارچ, 2021 15:29

کراچی : محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر کو وائس رائے کے طرز کے اختیارات دئیے جارہے ہیں، ہم بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک بل پاس کیا جارہا ہے، جس میں تمام تر اختیارات گورنر اسٹیٹ بینک کو دئیے جارہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے، پاس نہیں ہونے دیں گے۔ اس بل کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک اختیارات بڑھ جائیں گے، جس کے بعد گورنر آئی ایم ایف کی ایماء پر چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جو قانون بنایا، اس کے تحت اسٹیٹ بینک کو حکومت سے الگ کیا جارہا ہے۔ سری لنکا، بھارت، بنگلادیش، مصر اور افریکا کے ملکوں میں بھی ایسا قانون موجود نہیں۔ معیشت کی تمام معلومات آئی ایم ایف کے پاس ہوگی۔ ہم اپنے ملک کی آزادی چھینے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جتنا برداشت کرنا تھا، کرلیا، اس بار آسان شکار نہیں بننا : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھا سکتا ہے، کم کرسکتا ہے۔ دالیں آٹا چینی کی قیمتیں بڑھتی جائیں گی، حکومت کہے گی ہماری نہیں، اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر کو وائس رائے کے طرز کے اختیارات دئیے جارہے ہیں، وہ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو پانچ سال تک نہیں ہٹایا جاسکے گا۔

محمد زبیر نے کہا کہ وزیر خزانہ کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں ہے۔ جس دن جھنڈا اترتا ہے، اسی دن ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ حفیظ شیخ کے اثاثے ملک سے باہر ہے۔ عمران خان کا تو نعرہ تھا کہ باہر سے پیسے لے کر آئیں گے۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف تحقیقات ایف آئی اے نے کی تھیں۔ گروتھ زیادہ ہونی چاہیے۔ ہمارے دور میں گروتھ ریٹ 5 سے زائد تھا۔ مہنگائی کی شرح تین فیصد تھی۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں پیلزپارٹی اور پی ڈی ایم سے حمایت مانگی ہے۔ 2018 میں دھاندلی نہ کی جاتی تو شہباز شریف بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔ ہم اس لیے الیکشن کو جیتا چاہتے ہیں کہ 2018 کے الیکشن کو چوری کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top