جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر پنجاب کا پینے کے صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان

09 اپریل, 2021 13:35

لاہور : گورنر پنجاب نے آئندہ ماہ پینے کے صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ پینے کے صاف پانی کے نئی منصوبے شروع کر رہی ہے۔ آئندہ ہفتے ملتان اور مظفر گڑھ میں آب پاک کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔ تمام منصوبوں میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : جاپانی تکنیک کے تحت شہری شجرکاری کا آغاز، درخت 30 گنا زیادہ گھنے ہوں گے : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوئی حکومت ملک میں عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رینالہ خورد، چک جھمرہ میں آب پاک کے منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سمیت تمام حکومتی منصوبے غر یب دوستی کا ثبوت ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top