جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا 21 مئی کو فلسطینیوں کیلئے یوم اظہارِ یکجہتی منانے کا اعلان

18 مئی, 2021 15:03

اسلام آباد : طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ 21 مئی کو پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یوم اظہارِ یکجہتی منایا جائے گا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 21 مئی کو پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یوم اظہارِ یکجہتی منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جب مدینہ میں تھے، ان کی توجہ تب بھی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ مظالم روکنے کے لیے اقدامات کی تھی۔ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امت مسلمہ کو متحد کریں۔ وزیر خارجہ پورے پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی برادری کی فلسطین پر خاموشی سوالیہ نشان ہے : عثمان بزدار

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ فلسطین میں ظلم مسلمانوں سے زیادہ انسانی المیہ بن گیا ہے۔ ہم نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت نے نہ کوئی کمی کی ہے نہ کرے گے۔ ہمارے دل میں فلسطین ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد آئی، تمام جماعتوں نے اکھٹے ہوکر آواز بلند کی۔ مسجد اقصٰی ہمارا ہے۔ کشمیر کے بغیر دنیا کا امن بحال نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اپنے دوست ممالک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کرتا۔ پاکستان کی اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی آزاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر او آئی سی کا اجلاس بھی سعودی عرب نے بلایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top