جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کی جاسوسی کرنے کے الزام پر فرانسیسی سیاح کو آٹھ سال قید کی سزا

26 جنوری, 2022 12:14

تہران : ایک فرانسیسی سیاح کو ایران کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایران-ترکمانستان بارڈر پر جاسوسی ڈرون اڑانے کے الزام پر گرفتار فرانسیسی سیاح کو ایران کے مشرقی شہر مشہد کی انقلابی عدالت میں آٹھ سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے لیے امریکی نائب خصوصی ایلچی عہدے سے مستعفیٰ

فرانسیسی سیاح نے جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، اس حوالے سے پیرس میں سیاح کے وکیل نے کہا ہے کہ اس کی حالت انتہائی خراب ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے ان کی سزا کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ حقیقت میں اس کی کوئی بنیاد نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top