جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرکاری زمین پر جعلسازی : عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

20 جون, 2022 10:10

لاہور : تبدیلی حکومت کی سب سے اہم کرسی پر بیٹھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی سی ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے سمیت دیگر کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے: فیاض الحسن چوہان

عثمان بزدار نے 9 سو کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا۔ 1986میں جعلی انتقالات درج کروانا ظاہر کیا اور زمین کو ہتھالیا۔ بزدار وغیرہ نے تونسہ میں 9 سو کنال سرکاری زمین اپنے نام منتقل کروائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top