جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا : شیخ رشید

21 جنوری, 2021 13:24

کراچی : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا سے پھر ہاتھ ہوگا، سب سے زیادہ خسارے میں رہیں گے، مریم نواز کی مزید جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پانامہ 2 بنے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈی ایچ اے نادرا میگا سینٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ناشتہ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ پاک فوج کی طرح رینجرز کی بھی ایک داستان ہے۔ کراچی میں رینجرز نے امن کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا کے 3 دفتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور 5 دفتر ڈبل شفٹ ہوں گے۔ ہم نے ایک لاکھ لوگوں کو ہر روز مفت شناختی کارڈ جاری کرنے ہے۔ نادرا کے استعمال کے لیئے 300 نئی گاڑیاں تیار کر رہے ہیں۔ تمام تحصیل میں نادرا کارڈ فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور کو 3500 میں 5 سال کا پاسپورٹ کارڈ ملتا ہے، عمران خان کی ہدایت پر اب ہم اسے 10 سال کر رہے ہیں۔ ائیر پورٹ کی سہولیات بہتر بنانے جارہے ہیں۔

سیاست پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پانامہ 2 بنے گا۔ مریم نواز کو مشورہ ہے وہ دستاویز پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں۔ مریم صاحبہ کی مزید جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں۔ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی ہدایت پر اتنا بڑا رسک لیا۔ اپوزیشن تعاون کریگی تو ہم بھی تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس؛ اکبر بابر کا اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے شخص ہوں گے۔ ِان کے معاملات مولانا کے کھاتے میں جارہے ہیں، ان کو نقصان ہوگا۔ یہ لوگ سمجھ دار ہیں، پھر مولانا سے ہاتھ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ اسرائیل کی ریلی نکالنے جارہے ہیں۔ ن لیگ نے ختم نبوت کیخلاف قانون بنایا تھا، اس کی حمایت مولانا فضل الرحمن نے کی۔ ہم لوگوں نے اس قانون کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو مجھے ذمہ داری دی ہے، وہ میں کروں گا، میرے معاملات میں مداخلت کوئی نہیں کرے گا۔ کراچی کو سیف سٹی بنانے جارہے ہیں۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں بات کی ہے کہ پورے کراچی میں کیمرے لگائے جائیں۔ سندھ حکومت کیمرے لگوانے میں تعاون کریں تاکہ کراچی سے سیکیورٹی رسک ختم ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری بھائی تنظیم ہے، ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہے۔ پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے۔ بلاول بھٹو عمرکوٹ میں جشن منارہے تھے۔ بلاول سے کراچی اور لاہور جلتا ہے، لیکن میں بلاول سے خوش ہو۔ بلاول کہاں کہاں سے لوگ لے کر آئے بندے پورے نہیں ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top