جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو ہماری برآمدات 5 ارب سے تجاوز کر گئیں : شہباز گل

06 جولائی, 2021 10:49

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو ہماری برآمدات 5 ارب سے تجاوز کر گئیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کیلئے برآمدات 39 فیصد اضافے سے 5.2 ارب ڈالر ہوگئیں، جبکہ مالی سال 2020 کے دوران یہ 3.7 ارب ڈالر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ملکی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں : عبدالرزاق داؤد

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو ہماری برآمدات 5 ارب سے تجاوز کر گئیں۔ 2021 میں بینکوں کی آٹو فنانسنگ 41 فیصد اضافے کیساتھ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 297.5 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کاروبار اور معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں، دوسری جانب سیاسی لکی ایرانی سرکس سے کرپٹ اپوزیشن عوام کے منورنجن میں مصروف ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top