جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم جماعتوں کے پانچ قائدین کی ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت، چار کی حمایت

23 جنوری, 2021 16:48

اسلام آباد : پی ڈی ایم جماعتوں کے پانچ اہم قائدین نے ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت اور چار قائدین نے حمایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے کئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سے وضاحت مانگ لی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اکثر قائدین نے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، ساجد میر، عبدالمالک بلوچ، اویس احمد نورانی ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت کے مؤقف پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے : فردوس عاشق اعوان

دوسری طرف اختر مینگل، بلاول بھٹوزرداری، بلوچستان نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد شیر پاؤ ان ہاؤس تبدیلی کے حامی ہیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو زرداری کے ان ہاؤس تبدیلی کے بیان پر دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنالی ہے، تاہم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شروع دن سے ہی ہاؤس کے اندر تبدیلی کے مخالف ہیں۔

اپوزیشن اتحاد، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام، جمیعت علماء پاکستان، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مرکزی جمیعت اہلحدیث، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی پر مشتمل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top