جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

29 جون, 2021 17:03

اسلام آباد: پی ٹی آئی رکن فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس ایوان کا رکن بن کر اپنے ووٹرز کی خدمت نہیں کرسکا، مجھے اس ایوان میں اپنا کردار ادا کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے وزیر مال قلندر لودھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

فردوس شمیم نقوی نے کہا میں احتجاجاً صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی سیٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں، پچھلے تین سال سے جمہوریت کا جنازہ دیکھتے آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اسٹیڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں، کل قائد حزب اختلاف کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ آج ہمارے اراکین کو معطل کر کے انہیں اسمبلی میں نہیں آنے دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top