مقبول خبریں
آئی ایم ایف کا دباؤ : وفاقی حکومت کا 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوگئی
انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیلئے سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی۔
وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔ وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی اِنکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔