مقبول خبریں
ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کیلئے تیار
ایلون مسک ممکنہ طور پر دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔
انفارما کنیکٹ اکیڈمی کے مطابق 53 سالہ ٹیکنالوجی ارب پتی پہلے ہی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی مالیت تقریبا 250 ارب ڈالر ہے اور اب وہ 2027 تک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق انفارما کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی دولت میں سالانہ اوسطا 110 فیصد کی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ پہلے ایک کھرب ڈالر مالیت والے پہلے شخص بن جائیں گے۔
تاہم ایلون مسک کو اس ٹائٹل کے حصول میں مسابقت اور چیلنجز کا بھی سامنا ہے کیونکہ اس کا زیادہ تر انحصار ایلون مسک کا سب سے بڑا اثاثہ اور دنیا کی سب سے قیمتی آٹو کمپنی ٹیسلا کے مستقبل پر ہے جس کی مالیت تقریبا 710 ارب ڈالر ہے۔
مسک الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے تقریبا 13 فیصد حصص کے مالک ہیں اور موجودہ قیمتوں کے حساب سے ان کے 93 ارب ڈالر کے حصص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ایلون مسک کا پہلا خلائی جہاز مریخ پر بھیجنے کا اعلان
ایلون مسک کا امیر ترین شخص بننے سے پہلے یومیہ خرچ کتنا تھا؟
مسک کو این ویڈیا کے حالیہ عروج سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنی کے کمپیوٹر چپس دنیا کی مصنوعی ذہانت کے عروج کو طاقت دے رہی ہے۔
انفارما کے مطابق این ویڈیا 2028 میں اپنے سی ای او اور شریک بانی جینسن ہوانگ کو کھرب پتی بنا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی بھی 2028 تک کھرب پتی بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔