جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

25 جون, 2021 17:58

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏ ایف اے ٹی ایف : یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا : حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا، ایک پوائنٹ پر پاکستان نے کافی پیش رفت مکمل کی۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو باضابطہ طور پر کو سراہا۔

ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو 6 مزید نکات پر عملدرآمد کا کہہ دیا گیا، اکتوبر تک پاکستان کو مزید پیش رفت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top