جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

‏ ایف اے ٹی ایف : یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا : حماد اظہر

26 فروری, 2021 16:05

اسلام آباد : حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان فیٹف کی دہری جانچ پڑتال میں ہے۔ ‏قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ایکشن نکات دیا گیا، جس میں 27 ایکشن نکات تھے، جس میں ہم نے اب تک 24 ایکشن پلان کرلیے ہیں، ہم نے پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات کو مکمل کرلیں گے۔ ہمارا ہدف فیٹف کے 27 نکاتی پوائنٹس پر عمل درآمد کرنا ہے۔ ‏فیٹف خود کہہ رہا ہے نوے فیصد کام ہوچکا ہے۔ ‏پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل پلان دیا گیا۔ ‏آج سے 2 سال پہلے 2 نکات پر تھے، آج 24 نکات پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو فیٹف میں جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے : رحمان ملک

ان کا کہنا تھا کہ ‏پہلا ہدف تھا پاکستان کو بلیک لسٹ سے روکا جائے، الحمدللہ وہ ہدف حاصل کیا۔ ‏فیٹف نے کہا کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا۔ ‏ہمارے پاس آپشن تھا کہ کورونا میں ہم رپورٹنگ نہ کریں۔ اب فیٹف بھی کہہ رہا ہے پاکستان 90 فیصد اہداف پورے کرچکا ہے۔ ‏تین اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کر لیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏کورونا کے سخت حالات میں پاکستان نے اپنے اہداف پورے کیئے۔ ‏پاکستان فیٹف کی دہری جانچ پڑتال میں ہے۔ ‏قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں

پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ ‏ہم فیٹف کے ایکشن پلان کو پورا کریں گے۔ ‏کوشش ہے جون تک 27 نکات پورے کرلیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ‏ایف اے ٹی ایف کے اہداف سے متعلق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ‏ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے۔ ‏بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی کوشش کی اور بے نقاب ہوا۔ ‏دہشت گردی کی فنانسنگ میں بھارت اب خود بے نقاب ہو رہا ہے۔ ‏فیٹف میں بھارت نے اپنے مذموم عزائم استعمال کرنے کی کوشش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top