جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 240 میں حالات کشیدہ، انیس قائم خانی اور سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

16 جون, 2022 16:44

کراچی: ترجمان پاک سرزمین پارٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے مصطفیٰ کمال پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ایس پی کے مطابق مصطفیٰ کمال پر حملہ این اے 240 میں لانڈھی 6 میں کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی پر 4 گولیاں لگیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 240 ضمنی انتخاب : پی ایس پی نے اتوار کو پولنگ کرانے کی درخواست دائر کردی

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی نمبر 6 میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم جس میں سعد رضوی محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ 240 میں کشیدہ صورتحال ہونے کے باعث لانڈھی میں دکانیں اور بازار بند کردیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top