جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فریال تالپور کی برطانیہ جانے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

19 نومبر, 2021 15:56

کراچی : فریال تالپور نے برطانیہ جانے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت طلب کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور نے برطانیہ جانے کے لیئے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

فریال تالپور نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹی عائشہ تالپور برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ بیٹی کی طبعیت ناساز ہے، برطانیہ جانا چاہتی ہوں۔ بیٹی کی تیمارداری کے لیے چار ہفتے کے لیے ایک بار برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

درخواست کے مطابق ای سی ایل میں نام بیرون ملک جانے میں رکاوٹ ہے۔ منی لانڈرنگ کیس کے باعث 27 دسمبر 2018 کو نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔

عدالت نے درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو 26 نومبر کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے فریقین کو 26 نومبر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top