جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے

22 ستمبر, 2021 14:28

اسلام آباد : فواد چوہدری نے بھارت کا نیوزی لینڈ کے ذریعے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کرنے کی سازش کا پردہ چاک کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیا گیا۔ احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ احسان اللہ احسان کے نام سے 19 اگست کو فیس بک پوسٹ سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 اگست 2021 کو مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل ملتی ہے۔ مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو کہا جاتا ہے اس کے شوہر کو پاکستان میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ای میل اکاؤنٹ بھی 24 اگست کو ہی بنایا گیاْ اس میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل جنریٹ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروٹون ویب سرور پر یہ اکاؤنٹ بنایا گیا جو محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔

ہم نے انٹرپول سے اس حوالے سے تفصیلات کی درخواست کی ہے۔ بھارتی صحافی نے جعلی پیج پر آرٹیکل میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دونوں پیج اور آرٹیکل کا لکھنے والے کا تعلق افغان سابق نائب صدر امر اللہ صالح سے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے صبح دس بجے دورے کی منسوخی سے متعلق بتایا۔ ہم نے نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم سے پوچھا ہم سے وہ تھریٹ شیئر کریں۔ نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم تھریٹ سے نابلد تھی اور معلومات شیئر نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کو بھی جعلی تھریٹ جائے گی، ہمیں کبھی بھی تنہاء نہیں کیا جاسکتا : شیخ رشید

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایس سی او کے سمٹ میں شریک تھے، انہیں وہاں اس خبر کی اطلاع دی گئی کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کریں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھریٹ کی وجہ سے ٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے۔  سنجیدہ تھریٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ بھارت سے گئی اور لوکیشن سنگاپور دی گئی۔ 17 ستمبر کو حمزہ آفریدی کے نام سے ای میل آئی ڈی بنائی گئی۔ ای میل آئی ڈی بنانے کے 15 منٹ بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام آیا۔ حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کے ذریعے بھارت میں بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ آفریدی کا نام اس لیے استعمال ہوا کہ یا ظاہر کیا جائے کہ تھریٹ پاکستان سے گیا۔ جس ڈیوائس پر حمزہ آفریدی نامی آئی ڈی بنائی گئی اس پر 13 آئی ڈیز ہیں، باقی تمام بالی ووڈ اور فلموں کے نام سی تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ابھی سے دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کو جو تھریٹ بھیجا گیا احسان اللہ احسان آئی ڈی سے کیا گیا۔ احسان اللہ احسان کی اسپیلنگ میں ش کااستعمال ہوا، جس سے بہتر اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تھریٹ پاکستان کے خلاف نہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے خلاف سازش ہے۔ آج ایف آئی نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی اپنے طور پر معاملہ اٹھائیں گے۔ حکومت پاکستان بھی معاملے کو اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ نیوزی لینڈ کو ہم سے تھریٹ شیئر کرنا چاہیے۔ پوری دنیا نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top