جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کے پاس جانا سب کی مجبوری ہوتی ہے: شیخ رشید

19 جون, 2021 17:15

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا سب کی مجبوری ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کچھ اسمبلیوں میں ہوا اچھا نہیں ہوا، شکر ہے اب کچھ بہتری کی فضائی قائم ہوئی ہے، سب کا یکجا ہونا ضروری ہے، مستقبل قریب میں اچھا وقت آسکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو تمام مسئلے حل ہوسکتے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا سب کی مجبوری ہوتی ہے، موجودہ حکومت نے ڈیموں کا کام شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نالائق، نکمی اور بے کار اپوزیشن اس سے قبل نہیں دیکھی: شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر بجلی سستی ہوجائے تو بہت سارے مسئلے حل ہوجائیں گے، احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں، ای پاسپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد فینسنگ مکمل ہوچکی ہے، افغانستان میں آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top