جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کو یورپی یونین کے صدر نے فون کرکے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کہا: فواد چودھری

07 مارچ, 2022 19:14

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو یورپی یونین کے صدر نے ٹیلیفون کال کی، یورپی یونین کے صدر نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر غور ہوا، اجلاس میں پشاور واقعے پر بریفنگ دی گئی، پشاور واقعے کے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، فورسز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی، ماسٹرن مائنڈ سمیت تمام ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یورپی یونین کے صدر نے ٹیلیفون کال کی، یورپی یونین کے صدر نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرے، یورپی یونین کے صدر کی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت بڑی پیشرفت ہے، وزیراعظم اس پر عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہم یورپی یونین کے غلام ہیں جو آپ کہیں وہ کریں؟، وزیراعظم کی تنقید

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ لگا رہتا ہے، جہانگیر ترین اور علیم خان ہماری پارٹی کے مضبوط لوگ ہیں، وہ ہماری پارٹی کا حصہ ہیں، پارٹی کے اندر سیاست ہوتی رہتی ہے اور وہ اپنی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کی ان کے ساتھ ہمدردیاں، دوستیاں اور پرانے تعلقات ہیں، وزیراعظم سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے قریبی تعلقات ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top