جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے : بلاول بھٹو زرداری

29 مئی, 2021 13:26

کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی، عوام دشمن پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوام دشمن پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے۔ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری پاکستان کی خودداری پر ایک حملہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن واضح حکمت عملی ہے : اسد عمر

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ ہر بجٹ سے پہلے عمران خان اعلان کرتے ہیں کہ یہ سال ترقی کا ہوگا۔ بجٹ کے بعد معاشی تباہی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ عوام دُشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے کرتوتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنا شرم کی بات ہے۔ عام آدمی کے پاس مہنگی دوائیں خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top