جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک قدم ہے، انتخابی اصلاحات ناگزیر ہے : فیصل جاوید

22 جون, 2021 10:46

اسلام آباد : فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے، انتخابی اصلاحات ناگزیر ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انتخابی اصلاحات ، الیکٹرانک ووٹنگ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1970 کے انتخابات کے علاوہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دھاندلی کا الزام نہ لگا ہو۔ الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے، ہارنے والا کھلے دل سے شکست قبول کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے انتخابی قوانین میں ترمیم کرکے دھاندلی کا پیکج بنا دیا : احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے۔ حزب اختلاف ہر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ عوامی قانون سازی کے بدلے میں کسی طرح سے یہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او لے لیں اور نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں۔ حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے نا کہ چھوئی موئی کا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top