جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

04 فروری, 2021 13:03

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں 8 اپریل اور دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے مرحلے کا 25 مارچ کو اعلان کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے 20 جون، دوسرے میں 16 جولائی اور تیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کا اعلان 12 اپریل، دوسرا 18 مئی اور تیسرے مرحلے کا اعلان دو جون کو کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : نیا بلدیاتی نظام گیم چینجر ہے، نئے صوبے کی ضرورت ختم ہوجائے گی : فواد چوہدری

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے۔ چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیر غور آئے۔

دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top