جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، ہرنائی میں 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر, 2021 08:57

کوئٹہ : بلوچستان میں آنے والے زلزلے نے ہرنائی کے علاقے میں تباہی مچادی، 20 افراد جاں بحق، جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے، جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

جھٹکے کوئٹہ، پشین، سنجاوی، اور زیارت و گردونواح میں بھی محسوس کیئے گئے، تاہم ہرنائی اور شاہرگ شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق، جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس افسر کے گھر میں ملازمہ کا قتل، اہل خانہ کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق متعدد مکانات منہدم ہوگئے، ملبے تلے کئی افراد دب گئے، کئی افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لیویز کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ہیوی مشینری کو ہرنائی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ ہرنائی پہاڑی علاقہ ہے، زیادہ تر مکانات کچے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top