جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوشکی اور پنجگور میں دوران آپریشن 13 دہشت گرد مارے گئے، سات جوان بھی شہید

03 فروری, 2022 16:16

اسلام آباد : سیکورٹی فورسز نے مزید پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مارے جانے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، سات جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گرد حملے پسپا کرنے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران نوشکی میں مزید پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جہاں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی، جبکہ چار پنجگور میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور شیخ رشید کی پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

سیکورٹی فورسز نے پنجگور میں 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے، پنجگور میں شدید لڑائی کے دوران تین فوجی جوان شہید، جبکہ چار زخمی ہوئے۔ نوشکی میں حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایک افسر سمیت 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔

خفیہ ایجنسیوں نے افغانستان، بھارت میں دہشتگردوں اور ان کے ہینڈلرز میں رابطے کو روکا ہے،  نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 13 دہشت گرد مارے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top