جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کے پیش نظر اسلام آباد میں مزید آئیسولیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

30 نومبر, 2020 17:06

اسلام آباد: کورونا کے وبا کے پیش نظر اسلام آباد میں مزید آئیسولیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قومی صحت نے آئیسولیشن سینٹرز کیلیے ساڑھے 59 کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید آئیسولیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت قومی صحت نے وزیراعظم عمران خان کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے آئیسولیشن سینٹرز کیلیے ساڑھے 59 کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید اضافے کے بعد 8.53 فیصد ہوگئی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئیسولیشن سینٹرز میں مریضوں کے لیے 150 اضافی بیڈز میسر آئیں گے، کورونا کے پیش نظر آئیسولیشن اسپتال کی استعدادکار بڑھانی ہے اور اس کی استعدادکار 50 سے 100 بیڈز کرنی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق فیڈرل جنرل اسپتال میں طبی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اسپتال میں 100 بیڈز کا آئیسولیشن سینٹر قائم ہو گا۔ ایف جی ایچ کے لیے طبی آلات این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔

وزارت صحت نے تکنیکی گرانٹ کی سمری ای سی سی بھجوانے کی تجویز دی ہے کہ جبکہ وزراعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ وزیراعظم بطور انچارج وزیر سمری ای سی سی بھجوانے کی اجازت دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top