جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

05 جولائی, 2021 10:00

کراچی : صبح سویرے بیشتر علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، آج بھی پھوار کا امکان ہے۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی نے موسم خشگوار کردیا، شہر کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارشوں اور طوفان سے دو افراد جاں بحق

صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top