جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کو ملکی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں : عبدالرزاق داؤد

05 جولائی, 2021 15:31

اسلام آباد : عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ملکی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں امریکہ کو ملکی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، 2019-20 میں برآمدات 3 ارب 70 کروڑ ڈالرز تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ مالی سال میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر رہیں: رزاق داؤد

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں امریکہ کو برآمدات میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ تاریخ میں یہ پہلی بار امریکہ کو پاکستانی برآمدت کاحجم 5 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ اس کامیابی پر برآمدکندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top