جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈاکٹرز و ماہرین کی وزیراعلیٰ سندھ کو فوری 15 دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز

28 جولائی, 2021 16:24

کراچی : ڈاکٹرز و ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طور پر 15 دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ سندھ میں امن و امان اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مکران ڈویژن میں لاک ڈاؤن، ویکسین نہ لگانے والا مچھیرا شکار نہیں کرسکے گا

دوسری طرف سندھ حکومت کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے چکی ہے۔ تاہم اب ڈاکٹرز و ماہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری 15 دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے، جس پر فیصلہ جمعہ کو متوقع ہے، حتمی فیصلے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top