جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈینگی زدہ مچھر اسلام آباد میں بھی بیماری پھیلانے لگا، مزید 105 کیسز کی تصدیق

21 ستمبر, 2022 12:07

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں، مزید 105 کیسز رپورٹ ہوگئے۔

دارالحکومت اسلام آباد بھی ڈینگی سے محفوظ نہیں رہ سکا۔ اس وقت ملک کے کئی بڑے شہر اس بیماری سے نمٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

اسلام آباد میں ایک ہی روز میں مہلک مچھر کے کاٹنے سے مزید 105 افراد متاثر ہوگئے، جس کے بعد  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 561 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک پانچ افراد زندگی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈینگی کے مزید 349 کیسز کی تصدیق

شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران 42 کیسز اور دیہی علاقے میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پمز اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض لائے گئے، جہاں کل مریضوں کی تعداد 218 ہوگئی ہے۔ ترلائی میں ا بتک کے سب سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top