جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں گھانس اور مویشیوں کے فضلے سے گیس اور بجلی کے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

03 جون, 2022 16:46

کراچی : سندھ حکومت نے بحران میں کمی اور صوبے کو خود کفیل کرنے کے لیئے گھانس اور مویشیوں کے فضلے سے گیس اور بجلی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں تجرباتی طور پر جامشوروں میں 20 کلو واٹ کا پلانٹ لگایا جائے گا۔ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں صوبے بھر میں بجلی کے متعدد چھوٹے پلانٹ لگاٸیں جاٸیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا

انہوں نے کہا کہ ضاٸع ہوجانے والے مویشیوں کے فضلے کو مقامی آبادیوں کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں مقامی آبادی کو اپنی ضرورت کے مطابق بجلی اور گیس میسر ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top