جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

04 اگست, 2021 14:51

کراچی : سندھ حکومت نے شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق بڑے پیمانے پر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے بڑا منصوبہ بنالیا۔ کراچی کے تمام اضلاع کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ بھر کھلے رکھنے کا فیصلہ

ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل، شرقی، ملیر، کیماڑی اور عربی میں کرکٹ، فٹبال سمیت بڑے گراؤنڈ میں عوام کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 48 گھنٹوں میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایسے لائٹس والے گراؤنڈ کو تلاش کرکے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنانے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top