جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومتی قرارداد میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ، آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں : بلاول بھٹو

20 اپریل, 2021 15:31

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا، وزیر اعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں اور گھر جائیں۔

پیپلز پارٹی نے فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد پیش کئے جانے کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی پی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔ اجلاس سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

اس حوالے سے جاری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا۔ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہل لار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا۔ کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں اور گھر جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top