جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 34 ہلاکتیں

23 نومبر, 2020 10:39

اسلام آباد : کورونا وائرس نے پاکستان سے مزید 34 جانیں چھین لیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجوعی تعداد 7 ہزار 696 تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی: وزیراعظم

وائرس نے مزید 2 ہزار 756 کو متاثر کردیا ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 38 ہزار 348 ہوگئی۔ اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 885 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 63 ہزار 329، پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 50، بلوچستان میں 16 ہزار 810، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 599، اسلام آباد میں 27 ہزار 18، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542 اور آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top