جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس : سندھ میں سخت اقدامات کیلئے تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

29 اپریل, 2021 13:48

کراچی : مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال، ایس او پیز پر مکمل عمدرآمد اور تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کا تناسب مجموعی طور پر 7 فیصد ہے۔ 22 اپریل سے 28 اپریل تک کراچی میں 10.75 فیصد، حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور باقی اضلاع میں 2.79 فیصد تناسب ریکارڈ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے۔  ہمیں سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور کمشنر کراچی مل کر کاروبار کے اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک کو یقینی بنائیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء، ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر کمیٹی قائم کردی، جو تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے، تو ایس او پیز اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے، کورونا سے صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے : عثمان بزدار

مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کر رہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ایس او پیز پر عمل نہیں کرنے والے نجی دفاتر کو سیل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کی سرحدوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو سندھ کی کسی ضلع میں داخلہ منع ہے۔  اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آ بھی گئی تو اس کو واپس جانے نہ دیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، قاسم سومرو، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، محکمہ تعلیم، فنانس اور صحت کے سیکریٹریز، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top