جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس؛ پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

11 اپریل, 2021 12:08

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پانچ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن، فارسٹ کالونی بلال ٹاؤن، الفلاح ٹاؤن اعجاز آباد، خوشحال باغ ورسک روڈ، ابشار کالونی ڈیفنس ٹاون اور حیات اباد فیز 7 کے سیکٹر ای میں شام چھ بجے سےلگایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، صرف ضروری اشیاء خوردونوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 11.7 فیصد ہوگئی

اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top