جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

28 جولائی, 2021 13:46

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، گزشتہ روز کی طرح آج بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

سندھ بھر میں کورونا کی تشخیص کا تناسب 12.7 ہے، جبکہ کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 26.3 فیصد برقرار ہے۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں میں 2517 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 اموات ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار 860 ہوگئی ہے، کورونا کے 35 ہزار 7سو 19 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 34 ہزار 405 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں، 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 1269 مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی خطرناک لہر، ملک بھر میں 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ

محکمہ صحت نے بتایا کہ 1137 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے 96 مریض مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

دوسری جانب سندھ کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر سعید خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے 85 فیصد مریضوں نے تاحال ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

حکموت سندھ کی جانب سے شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ شام 6 بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نا نکلیں ورنہ کارروائی ہوگی، شہر میں اسکولوں کے بعد اب ٹیوشن سینٹرز بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top