جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا؛ وزیراعظم کی لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت

23 نومبر, 2020 19:55

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سطح پر کرونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، این سی او سی کی طرف سے اجلاس کو کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتایا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ، وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.46 فیصد ہوگئی، آزاد کشمیر سب سے زیادہ متاثر

وزیر اعظم نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے، اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

وزیراعظم نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوڈ- 19 کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top