جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رویت ہلال کمیٹی میں ایک بار پھر چاند پر تنازعہ، کچھ ممبران کو شہادتوں پر اعتراض

13 مئی, 2021 14:49

اسلام آباد : رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا فیصلہ متفقہ نہیں کیا، کچھ ممبران کو شہادتوں پر اعتراض تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے ماہ شوال کی رویت کا معاملے پر کئی ممبران کمیٹی کو اعتماد میں ہی نہیں لیا گیا۔ کمیٹی کے کچھ ممبران کو شہادتوں پر اعتراض ہے۔ بعض ارکان نے رویت ہلال کمیٹی کی ٹائمنگ پر بھی اعتراض کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہوگی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئیے بغیر ہی اٹھ کر چلے گئے۔ صرف ایک سوال کا جواب دیا، وہ بھی غیر تسلی بخش تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top