جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسپیکر قومی اسمبلی کی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بھیجنے سے متعلق غور

04 اگست, 2022 11:57

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے سے متعلق اہم مشاورت شروع کردی ہے۔

توشہ خانہ اسکینڈل میں آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی سے متعلق کچھ اسپیکر نے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ 24 گھنٹے اس معاملے کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر رتی برابر بھی شرم حیا ہے تو عمران خان فوری پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دیں : احسن اقبال

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گھڑی سمیت مختلف بیش قیمت تحفے فروخت کرنے کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اسکینڈل سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس پر غور کرنا اور اسے بھجوانا اسپیکر قومی اسمبلی کا اختیار ہے۔ اسپیکر اس حوالے سے ریفرنس بھجوائیں نہ بھجوائیں یا فوری بھجوا دیں یہ اسپیکر کی صوابدید ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top