مقبول خبریں
مولانا فضل الرحمان کا شہبازشریف کو ٹیلی فون، رہائی پر مبارکباد
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا دورہ منسوخ، شہباز شریف آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے : مریم نواز
دونوں رہنماؤں نے ملکی صورت حال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے سے متعلق شہبازشریف کو اعتماد میں لیا۔
دونوں رہنماؤں نے کورونا وبا کی شدت، ملک میں آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔