جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے سات دن کے قرنطینہ کی شرط

11 جنوری, 2022 12:01

نیو دہلی : بھارت میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سات دن کا قرنطینہ لازمی کرنا ہوگا۔

بھارت نے ملک میں آنے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں پر سات دنوں کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے۔

ہوائی اڈوں پر محکمہ صحت تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کرے گا، اسکریننگ کے دوران علامات والے پائے جانے والوں کو فوری طور پر الگ تھلگ کر کے طبی سہولت میں لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمانوں کی نسل کشی کے پلان پر مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے : وزیراعظم

سرکاری حکام کے کہنا ہے کہ 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا، ان ممالک میں جنوبی افریقہ، برازیل، چین، نیوزی لینڈ، برطانیہ، بوٹسوانا، گھانا، ماریشس، زمبابوے، تنزانیہ، ہانگ کانگ، اسرائیل، کانگو، ایتھوپیا، گھانا، قازقستان، کینیا، نائجیریا، تیونس، اور زیمبیا شامل ہیں۔ تمام مسافروں کو آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top