جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کا نیشنل ہائی وے فائیو کی مرمت کیلئے 100 ملین ڈالرز گرانٹ دینے کا معاہدہ

31 دسمبر, 2020 15:08

اسلام آباد : چین کی جانب سے نیشنل ہائی وے فائیو کی مرمت کیلئے 100 ملین ڈالرز گرانٹ دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے فائیو کی مرمت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور چین کے سفیر نے شرکت کی۔ منصوبے کے تحت این ایچ فائیو کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کو مرمت کیا جائے گا، جس میں ہالا اور مورو کا حصہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ

خسرو بختیار نے کہا کہ این ایچ 5 منصوبے کی تکمیل سے شمال جنوب رابطہ بڑھے گا۔ این ایچ 5 مرمتی منصوبے کیلئے چین کیطرف سے گرانٹ کے شکر گزار ہیں۔ چین کی جانب سے انسداد کورونا اور ٹدی دل سے نمٹنے کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سی پیک پاک چین دوستی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ سماجی و معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top